سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔ 02 اکتوبر2017ء) سوات کے علاقے سیر تلیگرام میں بارودی سرنگ پھٹنے سے امن کمیٹی کے ممبر کا باپ جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل چارباغ کے علاقے سیر تلیگرام میں تمبہ گٹ کے مقام پر ایک پل کے قریب نامعلو م افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی جس پر پیدل چلنے کے دوران ا من کمیٹی کے ممبر احمد زیب کا باپ میاں شیر اور بھائی عالم زیب کا پاؤں پڑنے سے بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے نتیجے میں میاں شیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا عالم شیر شدید زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طورپر طبی امدا دکے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اداروں نے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کو تلاش کرنے کیلئے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے بھی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی تھی۔