سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 15 اپریل 2018ء) خوازہ خیلہ کے عدالت نے قتل کے ملزمان کو عمر قید اور دو،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،ذرائع کیمطابق 2014میں خوازہ خیلہ کا نوجوان رہائشی ہاشم خان ولد ظفر علی کو طارق حسین اور عارف حسین ولد دوست محمد خان نے معمولی تکرار پر چھری سے وار کرکے قتل کیا تھا ،جس پر ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ زاہد کریم خلیل کے عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان بھائیوں کو عمر قید اور دو،دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیدیا،عدم ادائیگی کے صورت میں ایک سال قید مزید بھگتنا پڑے گی ،مقتول کے طرف سے رشید علی ایڈوکیٹ اور سرکارکی طرف سے اے پی پی نے کیس کے پیروی کی۔