سیکرٹری معدنیات ظہیر الاسلام کمشنر مالاکنڈڈویژن تعینات، اعلامیہ جاری

پشاور (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 اکتوبر2017ء)  سیکریٹری معدنیات ظہیر الاسلام کمشنرمالاکنڈ تعینات،اعلامیہ جاری ، اسی طرح ‏ مطاہرزیب کو کمشنر کوہاٹ تعینات کردیا گیا‏ ارشاد سدھرکو ڈی سی چترال مقررکردیا گیا،‏چیف اکنامسٹ محمدایاز کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ لگادیا گیا ، ‏عبدالحمید کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ تعینات کر دیا گیا ،‏شاہد محمود ڈپٹی کمشنر ہنگو اور علی اصغر ڈپٹی کمشنر بنوں مقرر ،‏احمد حنیف اورکزئی کو تبدیل کرکے ظاہرشاہ سیکریٹری ریلیف مقرر،ا‏سلمان خان ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ، منتظر خان ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات، ‏فضل خالق ڈپٹی کمشنر ٹانک اور شاہ جہاں خان کو ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان مقررکردیا گیا ، ان تمام تبدیلیوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جو بہت جلد اپنے نئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے