سیکورٹی فورسز کےزیر حراست شدت پسند دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سوات(زماسوات ڈاٹ کام:09دسمبر2017ء)سیکورٹی فورسز کے زیر حراست شدت پسند دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق شدت پسند محمد اسحاق ولد محمد جان سکنہ ننگولئی 2008میں دہشت گردی کے مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور گزشتہ کئی سال سے سیکورٹی فورسز کے حراست میں تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر شدت پسند کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ArmyMilitantTalib