سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ،ایک فوجی جوان زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ۔05اکتوبر2017ء ) چارباغ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا،جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقہ کنڈؤ میں گزشتہ رات ایک بجے کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکارپاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،سرچ آپریشن کے دوران 15 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ آپریشن جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔

ArmyAttackCharbaghCheckpostFiringSecurity Forces