سوات (زما سوات ڈاٹ کام :02اپریل2018)سوات میں سی ٹی ڈی پولیس نے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو قتل کرنے والے روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں چھاپہ مار کر ملزم اکبر خان ولد محمد زمین سکنہ شکردرہ تحصیل مٹہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر شدت پسندوں کے ہمراہ 2014ء میں ایک موٹر کار پر فائرنگ کی تھی جس میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے ۔