سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا، کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی اظہار شاہ نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دیر لوئر سے باجوڑ میں بارودی مواد سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔ دوگاڑیوں سے 350کلوگرام ڈائنامائٹ اور 25کلوگرام بارود برآمد کرلیاگیا ،ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق موٹرکاروں سے 2250میٹرپرائماکارڈ،200میٹر سیفٹی فیوز،100ڈیٹونیٹربھی برامد کئے گئے ۔ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دو گاڑیوں میں سوار4ملزمان کوحراست میں لے لیا گیا۔ جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ملزمان اور برآمد ہونے والا مواد میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا۔

CTD
Comments (0)
Add Comment