سی ٹی ڈی پولیس نے اہم شدت پسند کمانڈر کو گرفتارکرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05اپریل2018)ڈی ایس پی کے گھر اور حجرے کو جلانے والا روپوش شدت پسند گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کی،کارروائی کے دوران علاقہ اوڈیگرام میں رپوش شدت پسند علی رضا ولد شاہ رضا کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر وارداتوں کے ساتھ 2008ء میں قمبر میں ڈی ایس پی (ر) خدا بخش کے گھر اور حجرے کو آگ لگا کر خاکستر کیا تھا اور سامان لوٹ لیا تھا ۔

CTDTaliban