سی پیک کی تکمیل سے صوبے کا مستقبل روشن اور تانباک بننے والا ہے،محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22جولائی 2017ء )خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم ، امورنوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے جو جہاد شروع کیا ہے اورجے آئی ٹی رپورٹ کی صورت میں جوحقائق سامنے آرہے ہیں وہ وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے پورے خاندان کے خلاف ثبوت اور شواہد حقیقت بن رہی ہیں، نواز شریف کی کرپشن اور کمیشن سے پوری دنیا آگاہ ہو چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خرکئی آزاد بانڈہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ کارکنان نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی رہنمائی میں صوبے کے تمام دستیاب وسائل غریب عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے ، سی پیک کی تکمیل سے صوبے کا مستقبل روشن اور تانباک بننے والا ہے ، پورے صوبے میں صنعتی زون بنیں گے ۔ چین کے بڑے اور چھوٹے سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے لئے رجوع کر رہے ہیں ۔ محمود خان نے کہا کہ صوبے میں ایک منصفانہ میرٹ پر مبنی نظام قائم ہو چکا ہے اور میرٹ کی بنیا دپر اہل افراد آگے آرہے ہیں جن سے صوبے کی ترقی پر دور رس نتائج پڑیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے وضع کردہ سے نظام میں ذاتی اور پسندو ناپسند کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ تمام افراد اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔محمود خان نے کہا کہ سابقہ حکمران قوم اور ملک کے مجرم ہیں ، ان کو اپنی مفادات کے علاوہ عوام کی مسائل کے حل کا کوئی ادراک نہیں تھا، خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقے پسماندہ اور محرومیوں کے شکا ررہے،اس موقع پر خرکئی کے لئے دو کلومیٹر روڈ کی پختگی اور واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کا بھی اعلان کیا ۔

Mehmood KhanPTi