شانگلہ کے 6 کان کن کوئٹہ میں کوئلہ کے کان میں جاں بحق ، 17 تاحال لاپتہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 مئی 2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھما کہ شانگلہ کے 6 کان کن جاں بحق 6 زخمی 17کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ، محکمہ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ سے 45کلو میٹردو واقعہ مارگٹ کے علاقے پیر اسما عیل میں کوئلہ کان میں گیس بھرے کے باعث دھما کہ ہوگیا جس سے کان مکمل طور پر بیٹھ گئی اور کان میں کام کر نے والے 29کانکن کان میں پھنس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے، انسپکٹر مائنز اور ایف سی ،لیویز کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 6کان کنوں کی لاشیں اور 6کوزخمی حالت میں کان سے نکا ل لیا اور انہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ کان میں پھنسے 17دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے کان کنوں کی زندگی کے امکانات مبہم ۔ہیں تاہم ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

جان بحقشانگلہغریبکانکوئلہلاپتہمزدور
Comments (0)
Add Comment