شاہین اباد میں گیس سیلینڈر پھٹنے سے 8افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جنوری 2019ء) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ شاہیںن اباد شگئی میں صبح 5 بجے کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے افراد پر اچانک گیس سیلینڈر پھٹ گئی جس سے کمرے میں موجود تمام افراد شدہد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا.زخمی ہونے والوں میں عابد،زاہد ،عشرت ،شہناز
مناحل اوردیگر شامل ہیں ۔

8افرادپھٹنےزخمیسیلینڈرسےشاہین آبادگیس
Comments (0)
Add Comment