شاہ ڈھیرئی،نوجوان نے اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20اگست 2017ء )شاہ ڈھیرئی کے علاقہ میاں کلے میں نوجوان نے اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ اُس کا بہنوئی زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میاں کلے میں ملزم عرفان اللہ ولد شفقت حسین کی بہن مسماۃ ناہیدہ کی منگنی گزشتہ روز امیر عالم کے ساتھ ہوئی تھی جو اُسے پسند نہیں تھی،اسی بات کا اُسے رنج تھا جس کے باعث طیش میں آکر اس نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کردیا جبکہ اس کا بہنوئی زخمی ہوگیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

deadFiringShah dherai