اشتہار

شریف آباد واقعے میں ملوث سات ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

اشتہار

سوات(نمائندہ بیان) مینگورہ پولیس کی کارروائی،  شریف آباد جائیداد تنازعہ قتل کیس میں مطلوب 7 ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتارکرلئے گئے۔ تمام ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک شخص  قتل اور دو زخمی ہوئے تھے. فائرنگ کے بعد تمام ملزمان روپوش ہوئے تھے, جسے مینگورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر تمام نامزد افراد کو گرفتار کرلیا.گرفتار ملزمان میں سنگین ولد جاوید، حضرت علی ولد جاوید، تیمور ولد جاوید، ارشد علی ولد علی رحمان، نثار ولد محمد اقبال، علی رحمان ولد حنیفہ، محمد عالم ولد علی رحمان ساکنان شریف آباد شامل ہیں۔ ۔

اشتہار

arrested by police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار