شنگردار، موٹر کار کی ٹکر سے خاتون اور بچی سمیت تین افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ شنگردار میں موٹر کار کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شنگر دار میں سڑک کنارے تیز رفتار موٹر کار جسے ڈرائیور احمد خان ولد شیر بہادر چلا رہا تھا تین افراد پر چڑھ دوڑی۔ جس کے باعث مسماۃ نورجہان زوجہ باچا خان،شہاب احمد ولد محمد زاہد اور ملغرہ دختر محمد عالم زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے موٹر کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

AccidentBarikotinjured
Comments (0)
Add Comment