شہرام ترکئی نے سوات میں درشل اینووٹیو ریجنل سنٹر کا افتتاح کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:22مارچ2018)صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت،سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شہرام خان ترکئی نے جمعرات کے روز مکانباغ مینگورہ میں درشل اینووٹیو ریجنل سنٹر کا افتتاح کیا۔ اسی موقع پر چےئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ اور سیکرٹری آئی ٹی داود خان بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سوات کے لوگ بہت خوش نصیب ہیں کہ یہاں کے آئی ٹی ماہرین اور بزنس کمیونٹی کو درشل ریجنل سنٹر کے ذریعے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی آئی ٹی و بزنس ایکسپرٹس کے تجربات سے براہ راست رابطوں کے ذریعے ستعفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔انھوں نے کہا ملک بھر میں ہمارے صوبہ کو سب بڑے ا ینکیو بیشن نٹ ورک کا اعزاز حاصل ہے جو اپنے تیرہ آئی ٹی مراکز کے ذریعے نہ صر ملکی بلکہ عالمی آئی ٹی و بزنس نیٹ ورکس کے تجربات سے براہ راست استعفادہ کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 2018 کیلئے کے پی آئی ٹی بورڈ نے سات مراکز کے قیام کا درشل رینووٹیو سنٹرزکے نام سے پراجیکٹ کا منصوبہ بنایا ہے اور مردان سنٹر کے بعد سوات ریجنل درشل سنٹر دوسرا سنٹر ہے جس کا افتتاح ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پشاور سنٹر کا عنقریب افتتاح ہوگا جس کے بعد صوابی، ہر ی پور، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بھی درشل ریجنل سنٹرز کا افتتاح کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈڈویژن کے ایکسپرٹس اور یونیورسٹیوں و کالج کے طلبا و طالبات درشل ڈاٹ کام پر فارم پر کرکے اس مرکز کے ممبر بنیں گے۔پھر ان ممبر ز کو چار چار کے گروپوں میں بزنس ماڈل تشکیل دے کر پیش کرنا ہوں گے (خواتین گروپوں کیلئے الک انتظام ہوگا)۔درشل مراکز میں آئی ٹی و بزنس ایکسپرٹس ان گروپوں کی چھ ماہ تک نگرانی اوررہنمائی کریں گے جبکہ اس دوران ان ماہرین کو فی کس 30ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔چنانچہ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ گھروں کی کفالت بھی کرسکیں گے۔اسی طرح ان گروپوں کو اپنے ماڈل ان مراکز کے ذریعے دنیا بھر کے ماہرین کے سامنے پیش کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ سالانہ ان مراکز سے 130گروپ فارغ ہوں گے ۔اس کے علاوہ نزنس کمیونٹی کو بھی ان مراکز کے ذریعے عالمی ٹیکنالوجی اور عالمی ماہرین سے براہ راست استعفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں پہلے سے موجود کمر شل آئی ٹی و بز نس ماہرین بھی ان مراکز سے ستعفادہ کریں گے تاہم ان کو کچھ مناسب فیس بھی دینا پڑے گی۔ شہرام تراکئی نے کہا کہ سوات موٹر وے کی تکمیل ،کالام بیوٹیفیکشن پراجیکٹ ،مالم جبہ ریزارٹ اور اربوں روپے کے دیگر منصوبوں کی تکمیل کے بعد مالاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات سیاحت اور بزنس کے بہترین مراکز میں شمار ہوگااور یہاں خوشحالی کا ایک نیا دور شرو ع ہوگا۔میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ 500بیڈ سید و ہسپتال عنقریب کھول جائے گا کیونکہ اس کی تکمیل کیلئے تمام شعبوں میں درکار اربوں روپے پہلی ہی جاری کئے جا چکے ہیں ۔ قبل ازیں انھوں نے فیتہ کاٹ کر درشل سوات کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ پراجیکٹ کوارڈینیٹر محترمہ صدف نے درشل پراجیکٹ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

PTiShahram Tarakai