سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودکی خصوصی احکامات پر شہدائے پولیس کے لواحقین کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کر نے اور اس کے فوری حل کے لیے ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر DSP ہیڈکوارٹر زمرادخان ، RIانسپکٹر اکبرحیات اوردیگر پولیس افسران سمیت شہداء پولیس کے لواحقین نے شرکت کی ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور آفیسرز نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی۔ تاریخ میں ان کی قربانیوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔شہداء پولیس لواحقین کے لیے زندگی کے تمام دستیاب سہولیات بہم پہنچانے میں آپنا کردار ادا کریں گے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تمام سرکل DSPs اور SHOs کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان کے فوری حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پرفوری اقدامات اُٹھائیں۔