سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10اکتوبر2017ء)مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئیر اویس دستگیر نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے اور انہوں نے فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں سوا ت پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور یونین کے صدر غفور خان عادل نے کی ، اس موقع پر سی او مینگورہ کرنل عرفان اور آئی ایس پی ار کے ترجمان کیپٹن رضا بھی موجود تھے ، پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے فورس کمانڈر کو مینگورہ آنے پر خوش آمدید کہا اور انکو دورہ پریس کلب کی دعوت دی ، اس موقع پر فورس کمانڈر اویس دستگیر نے گفتگو میں کہا کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے جو قربانیاں دی ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے آپ لوگ معاشرے کی برائیوں کی نشاندہی کریں ، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہا۔