زما سوات ڈاٹ کام (20اپریل2019ء)سوات کے صحافی عدنان باچا تحقیقی فیلوشپ کے لئے ملاکنڈ ڈویژن سے نامزد ہوگئے،پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے کے موضوع پر فیلو شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لئے ملک بھر سے سیکڑوں صحافیوں نے درخواست دی تھی، سوات سے تعلق رکھنے والے وائس آف جرمنی کے نمائندے عدنان باچا کو اس فیلوشپ کے لئے ملاکنڈ ڈویژن سے نامزد کیا گیا ہے ، وہ بائیس سے چوبیس اپریل تک کراچی میں فیلوشپ کے حوالے سے ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔