صحافی موسیٰ خانخیل شہید کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18فروری2018)صحافی موسیٰ خانخیل شہید کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، برسی تقریب میں سوات پریس کلب کے صحافیوں سمیت ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحدمحمود ، تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم اور دیگرنے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات میں امن کی بہار میں شہداء کا خون شامل ہے ، ان شہداء میں وہ ان گنت شہداء بھی شامل ہیں جن کے نام سے بھی کوئی واقف نہیں لیکن ان افراد کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوا ت پریس کلب میں موسیٰ خان خیل شہید کی نویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے قبل سول سوسائٹی ، صحافی برادری ، تاجربرادی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے موسیٰ خانخیل کی صحافت کے حوالے سے ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید امن موسیٰ خانخیل نے سوات کے امن کیلئے اپنی جان قربان کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ سوات کی دھرتی کے بیٹے اپنی دھرتی پر قربان ہوکر اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہیں ، اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ موسیٰ خانخیل اور دیگر شہداء کے اہل خانہ سے اسلام آبادمیں پلاٹ کے ساتھ ساتھ جن مراعات کا اعلان کیا تھا اس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ امن کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرکے ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جائے ۔

Moosa KhankhailSwat Press Club