سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 ستمبر 2018ء) مینگورہ شہر کے واحد گرلز ڈگری کالج میں دو ہزار طالبات میں سے صرف 2 ہزار طالبات کو داخلے مل گئے ، طالبات کا عمران خان سے مستقبل بچانے کی اپیل ، کالج میں شعبے بڑھ گئے لیکن اساتذہ تعینات نہ ہوسکیں، طالبات پریشان، والدین غربت کی وجہ سے پرائیویٹ کالجز کی استطاعت نہیں رکھتے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے واحد گرلز ڈگری کالج میں 2 ہزار طالبات نے داخلوں کیلئے درخواستین جمع کیں ہیں،جن میں صرف 320 طالبات کو مختلف شعبوں میں داخلے مل گئے ہیں، جبکہ باقی طالبات تاحال داخلوں سے محروم ہیں، طالبات نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتی وقت ضائع کرنے سے ہمیں بچائیں ، جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کالج میں شعبے بڑھائیں گئے ہیں، لیکن اس کیلئے اساتذہ تعینات نہیں کئے گئے ، جس کی وجہ سے بھی طالبات کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔