صوبہ بھر کے 42افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردئے،ریاض خان محسود کمشنر مالاکنڈ تعینات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 مارچ 2019ء) صوبائی حکومت نے گریڈ17سے لیکر گریڈ20تک کے42افسران کے تبادلوں اور تقرریوںکے احکامات جاری کرتے ہوئے ظفر علی شاہ کو سیکرٹری ایکسائز ، شہاب علی شاہ کو پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور ریاض محسود کو کمشنر مالاکنڈ مقرر کردیا ہے اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ20کے ظفر علی شاہ کو سیکرٹری ایکسائز ، تقرری کے منتظرگریڈ20کے عابد مجید کو سیکرٹری ریلیف ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اسرار خان کو سیکرٹری زراعت، سیکرٹری ایکسائز ریاض خان محسود کو کمشنر مالاکنڈ، ڈائریکٹر ایڈمن ٹیوٹا سجاد علی شاہ کو ایم ڈی ٹیوٹا، ڈی جی ایکسائز عاطف رحمان کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، تقرری کے منتظر فیاض علی شاہ کو ڈی جی ایکسائز، ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سردار اسد ہارون کو ایم ڈی پرائیوٹ سکولز اتھارٹی ، تقرری کے منتظر ڈاکٹر امبر علی کو چیئر مین ہائر ایجوکیشن اتھارٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ سعید خان کو ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ ، سیکرٹری ریجنل ٹراسپورٹ اتھارٹی مالاکنڈ انورخان شیرانی کو ڈپٹی سیکرٹری ماحولیات ، ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی سروسز اکیڈمی عبداللہ شاہ کو ضلعی افسر پلاننگ و فنانس مانسہرہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری معدنیات خائستہ رحمان ، سیکرٹری ریلیف ڈاکٹر اسد علی اور ڈپٹی سیکرٹری ماحولیات میرخواص خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح صوبائی حکومت نے گریڈ17کے علی رضا کو اے سی تنگی چارسدہ ، اشفاق احمد کو اے سی مستوج چترال ، شبیر خان کو اے سی بحرین سوات ، عبیدخان کو اے سی بانڈہ داود شاہ کرک،کاشف قیوم کو اے سی باڑہ خیبر ، فہیدخان کو اے سی خدوخیل بونیر ، عصمت خان کو اے سی ٹانک، وسیم اختر کو اے سی اپر مہمند غلنئی ، انور خان کو سیکشن افسر سپورٹس، فدا کریم کو اے سی الپوری شانگلہ ، عرفان علی کو اے سی کبل سوات ، اصف کامران کواے سی پہاڑپور ڈیرہ ، عامر علی شاہ کو اے سی بابوزئی سوات ، لطیف الرحمان کو اے سی ڈگر بونیر ، خرم رحمان جدون کو اے سی تورغر ، نعمان علی شاہ کو اے سی لکی مروت سب ڈویژن ، جہانزیب کو اے سی خوازہ خیلہ سوات ، وہاب خلیل کو اے سی لاچی کوہاٹ ، حبیب خان کو اے سی ناواگئی باجوڑ ، فضل ودودکواے سی سنٹرل کرم ، عامر نوازکو اے سی وانا جنوبی وزیر ستان ، اشتیاق احمد کو ایڈیشنل اے سی بابوزئی سوات ، شمس الاسلام کو سیکشن افسر سی ایم سیکرٹریٹ ، ریاض علی کو ایڈیشنل اے سی مالاکنڈ ،علیم خان کو اے سی گاگرہ بونیر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ19کے آصف خان کو چیف سٹاف آفیسر ٹو چیف سیکرٹری اور گریڈ19کے افتخار احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ، گریڈ18کے مشتاق حسین کو اے ڈی سی ابیٹ آباد اور اعزاز خان کو ایس او آفیسر مانسہرہ مقرر کردیا گیا ہے۔

42افسراناحکاماتاورتبادلوںتقرریوںجاریحکومتصوبائیکردیریاضکمشنرکےمالاکنڈمحسودمقررنے
Comments (0)
Add Comment