سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اگست 2017ء )پراوونشل یوتھ اسمبلی صوبہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین عابد اتوزئ ، صدر ذیشان ہوتی ، کوارڈی نیٹر فہد برکت اور ایجوکیشن منسٹر عدنان نے سوات کا دورہ کیا انہوں نے دورہ سوات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق ، ضلعی کونسلر ارشاد علی خان ، مراد علی ، فضل ودود درانی اور دیگر سے ملاقات کی اور سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سوات لانے کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اس سلسلے میں انجینئر عمر فاروق اور ان کے ساتھیوں نے پراوونشل یوتھ اسمبلی کے ممبران کو بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کے سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے گوزسٹ ریٹرن ری ڈسکورنگ کے پی کے کے نام سے منعقدہ پروگرام کو سراہا اس پروگرام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کو سوات لایاجائے گا اور انہیں سوات کلچر ، سیاحت ، خوبصورتی سے آگاہ کیا جائے گا ۔