سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مخالف سیاسی قوتوں کی سازش بری طرح نا کام بنا دی ہے، صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جس سے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ٹال سوات میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ کار کنان نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ہم نے علاقے کے مکینوں کو درپیش کئی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور اب بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام زور و شورسے جاری ہے، آبنوشی کے پائپ لائنوں پر 8 کروڑروپے کی لاگت آئی ہے اسی طرح پرائمری و ہائیر سیکنڈری سکولوں کی تعمیر پر 8 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے اس کے علاوہ ہم نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر تے ہوئے بنیادی مسائل حل کئے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، عوام کو ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اسی طرح تعلیم کے میدان میں بھی خیبر پختونخوا کو ایک مثالی صوبہ بنایا جائے گا۔