ضلعی انتظامیہ کی جانب سےصبح اور شام کے وقت سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :25نومبر2017ء)ضلعی انتظامیہ نے صبح اور شام کے وقت سی این جی اسٹیشنوں کو سوئی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سوئی گیس صارفین کو صبح اور شام کے وقت گیس کی فراہمی کے لئے مذکورہ اوقات میں سی این جی سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوات کے تمام سی این جی سٹیشن صبح پانچ سے دس اور شام پانچ سے رات دس بجے تک بند رہیں گے۔

CNGSui Gas