ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں فری ہیلمیٹ تقسیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10جولائی 2017ء )ضلعی انتظامہ سوات کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں میں فری ہیلمٹ تقسیم کرلئے گئے، گزشتہ روز مینگورہ کے سہراب خان چوک میں ڈی پی او سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی خان خیل نے ہیلمٹ تقسیم کئے ، تقریب میں پشاور سے آئے ہوئے ٹریفک وارڈن کے جوانوں،تاجران صدر عبد الرحیم اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل نے کہا کہ ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان گنڈا پور اور ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان کی انتھک کوششوں سے سوات میں ٹریفک وارڈنز کی باقاعدہ منظوری ہوچکی ہے جسکا افتتاح کچھ دنوں میں ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ سوات کی عوام بھی ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل سے مستقل طورپر نجات ملے ۔

HelmetMotorcycleTraffic
Comments (0)
Add Comment