اشتہار

ضلع بھر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن،کاروباری مراکز بند

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔19جولائی 2017ء )تاجر برادری کی کال پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال،کاروباری مراکز بند رہے۔مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر تحصیلوں بریکوٹ،کبل،چارباغ،مٹہ،خوازہ خیلہ اورکالام میں تاجر برادری کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا،بدھ کے روز ضلع بھر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے جبکہ مینگورہ کے نشاط چوک میں بھی تاجر برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

اشتہار

Load sheddingProtestShutter Down

اشتہار