ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئیک گرینڈ آپریشن کا آغاز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :17دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کوئیک گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں سپیشل پولیس کمانڈوزایلیٹ فورس،آپریشن پولیس ٹروپس،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ،سپیشل برانچ یونٹ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ گزشتہ تین دنوں کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی،جدید ٹیکنالوجی VVS ک ذریعے سینکڑوں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے 895گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔

DPOGrand OperationPolice