ضلع کونسل سوات کا اجلاس،اہم امور پر گرما گرم بحث

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20نومبر2017ء)ضلع کونسل سوات کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت نائب ناظم /اسپیکر عبدالجبار خان منعقدہوا ، اجلاس میں ممبران نے روڈ کی توسیع کیلئے بلڈنگز مسمار کرانے کا معاوضہ فراہم کرنے ، وزیر اعظم کے اعلان سے لیکر اب تک فنڈ ز میں ترقیاتی کام نہ ہونے ، 2010کے بعد مدین کالام رڈ کی عدم تعمیر ، سی ڈی ایل ڈی فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کرنے اور اسکے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل نہ کرنے ، سپورٹس سامان کی انکوائری کرانے ، ضلع کونسل ہال کی عدم تعمیر ، سیدوہسپتال کیلئے آراضی دینے کے بدلے ملازمتیں فراہم کرانے اور دیگر امور پر ممبران فلک ناز خان ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، عبدالمالک ، عرفان چٹان ، اپوزیشن لیڈر احمد خان ، فضل معبود ، ارشادخان ، محبوب علی ، شاہ ولی خان ، ثناء اللہ فاروقی ، سراج خان ، نثار خان اور دیگر نے مسائل پیش کئے ، جس پر ضلع ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم فنڈز ممبران میں تقسیم کرچکے ہیں میں بلیک میل نہیں ہونگا ، ٹی ایم اے مٹہ کو دس لاکھ روپے دیتے ہیں کونسل کے ہر ممبر تین لاکھ روپے اپنے علاقوں کے سکولوں میں بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ممبران کے اعزاز یئے میں لفافے کیلئے متعلقہ حکام سے مٹینگز کرچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ غلط کام پر ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل و مشکلات کا بھر پور احساس ہے ، تاہم اس سلسلے میں تندھی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

District Council Swat