ضمنی انتخابات، سوات کے دونوں حلقوں پر ناراض کارکنان نے بازی پلٹ دی، تحریک انصاف کو شکست

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 14 اکتوبر 2018ء) سوات میں ضمنی انتخابات میں حکومتی پارٹی یعنی پاکستان تحریک انصاف کو شکست، پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کے ووٹوں نے بازی پلٹ دی، دونوں سیٹوں پر پی ٹی آئی شکست سے دوچار، تفصیلات کے مطابق سوات کے دو صوبائی نشستوں حلقہ پی کے تین اور پی کے سات پر گزشتہ روز ضمنی انتخابات ہوئے جن میں حلقہ پی کے سات پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اور اے این پی کے رہنما وقار خان نے میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے فضل مولا دوسرے نمبر پر رہے لیکن اگر دیکھا جائے تو ٹکٹ کی مبینہ غلط تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی کے بانی کارکن سعید خان آف ڈھیرئی کو پڑے 1964 ووٹ ہی فیصلہ کن ثابت ہوئے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صرف 334 پر حاجی فضل مولا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح حلقہ پی کے تین میں بھی صورتحال مختلف نہیں بلکہ ٹکٹ کی مبینہ غلط تقسیم پر پی ٹی آئی کے ناراض کارکن محمد زیب خان کے 2462 ووٹوں نے بازی الٹادی اور متحدہ اپوزیش کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سردار خان کو غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صرف 1163 ووٹوں کی برتری پر کامیابی مل گئی۔تاہم سوشل میڈیا پر گرم مباحثہ کے مطابق اگر دونوں حلقوں پر ناراض کارکنوں کے ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو مل جاتے تو شائد پی ٹی آئی دونوں سیٹوں پر کامیاب ہوجاتی۔

آزادالیکشنامیدواربانی کارکنپی ٹی آئیٹکٹ کی غلط تقسیمحاجی فضل مولاساجد خانسعید خانسعید خان ڈھیرئیسواتضمنی انتخاباتمحمد زیب خانناراض
Comments (0)
Add Comment