عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوات میں بھی وکلاء نے سوگ منایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12فروری2018)انسانی حقوق کی علمبردار اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوات میں بھی وکلا نے سوگ منایا۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور تحصیل کورٹس میں وکلا نے سوگ منایا۔ ان کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگ کے دوران وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کام نہ ہو سکا اور صرف تواریخ پیشی تبدیل کی گئیں

Asma JahangeerLawyersSwat Bar