عالمی سازشوں کے خاتمے کے لئے جے یو آئی کردار ادا کر رہی ہے،مفتی کفایت اللہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29ستمبر2017ء )جمعیت علما ئے اسلام کے صوبا ئی سینئر امیر مفتی کفا یت اللہ نے کہا ہے کہ پا کستان کیخلاف عالمی ساز شیں جا ری ہیں ان سازشوں کے خا تمہ کے لئے جمعیت علما ئے اسلام اپنا کر دار ادا کر رہی ہے، امت مسلمہ کو درپیش مسا ئل حل کرنے کے لئے عوام کو آئندہ عام انتخا بات میں جمعیت علما ئے اسلام پر اعتما د کا اظہا ر کر نا چاہئے ٗ اٹھ اکتو بر کو گر اسی گراؤنڈ میں گرینڈ شمو لیتی جلسہ بیا د مو لانا عبدالبا عث مر حوم منعقد کیا جارہا ہے جس میں ایک لا کھ سے زائد افراد شرکت کر ینگے سوا تی عوام سیا ست سے بالا تر ہوکر اسلام کی سربلندی کے لئے اجتما ع میں شرکت کر یں ٗ سوات میں جمعیت علما ئے اسلام ایک مضبوط عوامی جما عت ہے انشا ء اللہ آئندہ عام انتخا بات میں دو قومی اور سات صوبا ئی حلقوں پر بھر پور کامیا بی حاصل کریں گے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے تحصیل خوازہ خیلہ فتح پور ٗ اسا لہ اور کا چیگرام میں مختلف اجتما عا ت سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر جمعیت علما ئے اسلام سوات کے امیر قا ری محمو د ٗ جنر ل سیکر ٹری اسحاق زاہد ٗ نا ئب امیر علی شاہ خان ایڈ وکیٹ ٗ تحصیل خوازہ خیلہ کے امیر مو لا نا سید قمر نے بھی خطاب کیا مفتی کفا یت اللہ نے مزید کہا کہ مسلما نوں کے زوال کی اصل وجہ قرآن و حدیث سے دوری ہے قرآن و حدیث پر عمل سے دنیا و آخر ت کی زند گی کا میا ب ہو گی، علی شاہ خان ایڈ وکیٹ اور مولا نا سید قمر نے کہا کہ آٹھ اکتو بر کے جلسہ کی کا میا بی کے لئے تحصیل خوازہ خیلہ میں پا رٹی کا رکنوں نے ڈور ٹو ڈور رابطوں کا آغازکر دیا ہے اور پا رٹی کا رکن قا ئدین کا پیغام گھر گھر پہنچا نے کے لئے دن رات کو شش کر رہے ہیں۔

JUIMufti Kifayat ullah