عدالت میں پیش نہ ہونے پر پٹواری کو حوالات میں بند کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14فروری2018)سول جج خوازہ خیلہ کی عدالت نے پیشی کے لئے نہ آنے والے پٹواری کو حوالات میں بند کرادیا۔ سول جج خوازہ خیلہ محمد الیاس کی عدالت میں ایک مقدمہ معراج بنام فریدون زیر سماعت تھا جس میں حلقہ کوٹنئی کے پٹواری سہیل احمد کو عدالت نے طلب کیا تھا۔ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر پہلے پٹواری کو نوٹس جاری کیا گیا۔ بعد میں وارنٹ گرفتاری جاری کی گئی جس کے بعد گذشتہ روز جب وہ عدالت میں پیش ہوا، تو عدالت کے جج نے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ بعد میں پٹواری کو گرفتار کرکے تھانہ خوازہ خیلہ کے حوالات میں بند کرادیا گیا۔ آخر میں عدالت نے پٹواری کو دو، دو لاکھ روپے دو نفری ضمانت پر رہا کردیا۔

CourtKHwazakhela