سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے زیر انتظام ماسٹرکے عملی ورکشاپ کامیابی سے جاری ہیں، اسلامیات اور اُردو ماسٹر کے ورکشاپ جاری ہیں جبکہ ہسٹری ،مطالعہ پاکستان کے ورکشاپ 15 اگست سے شروع ہونگے، جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں ایم اے اردو،اسلامیات کے ورکشاپ مختص شدہ مراکز میں کامیابی سے جاری ہیں جبکہ ایم اے ہسٹری ، مطالعہ پاکستان کے عملی ورکشاپ 15اگست سے شروع ہونگے اور ایم ایڈ کے ورکشاپ 12ستمبر 2017 سے شروع ہونگے تمام طلباء وطالبات کو سکونتی پتو ں پر اطلاعی خطوط بھیجے جائیں گے۔