سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )سوات کی تحصیل کبل کے علاقے علیگرامہ میں موٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، ایک بچہ جاں بحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علی گرامہ مسجد کالونی موڑ کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ، مجروحین کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، کبل پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔