علیگرامہ میں گھر سے مارٹر گولہ برامد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں گھر سے پرانا مارٹر گولہ برامد ہوگیا ہے۔پولیس سٹیشن کبل کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ کے ایک گھر میں کھدائی کے دوران ایک پرانا مارٹر گولہ برامد ہوا ہے۔ جس کی اطلاع فوری طور پر کبل پولیس کو دی گئی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئ اور مارٹر گولہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو آگاہ کردیا ہے تاکہ مارٹر گولہ کو ناکارہ کیا جاسکے۔

kabal aligramamortor bombrecovered
Comments (0)
Add Comment