سوات(زما سوات ڈاٹ کام:25فروری2018)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں ثانی نہیں رکھتا، آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام جھوٹے نعرے لگانے والوں کی ضمانتیں ہی ضبط کرلیں گے،بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان نہ یکساں نظام تعلیم لاسکے اور نہ ہی صوبے میں ایک میگاواٹ تک کی بجلی پیداکرسکے ہیں،نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلی باغ میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ،سید حبیب علی شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔