عمران خان چوروں اورڈاکوؤں کا سلطان ہے، مہنگائی نے جینا محال کردیا ہے، محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سابق ایم پی اے و امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ عمران خان،چوروں،لٹیروں،ڈاکوؤں اور مافیاز کا سلطان ہے،انکی نااہلی کی وجہ سے روز بروز عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،حکومت عمران خان کی بس کی بات نہیں انکو استعفیٰ دینا چاہیئے،حکومت ملک سے غربت،مہنگائی اوربے روزگاری ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،جان لیوا مہنگائی سے عوام الناس کا جینا دو بھر ہوچکا ہے،بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے نشاط چوک مینگورہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوامی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے،اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں روزمرہ کے بنیاد پر تبدیلیاں کی جار ہی ہیں،پٹرول اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمیتں آسمان کو چھو رہی ہیں،عمران خان کا ایجنڈا غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تمام تر نا اہلیوں کو سابق حکمرانوں کے کھاتے میں ڈال رہاہے،مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعویدار حکومت اسلامی اقدار کے خلاف قوانین نافذ کر رہی ہے،شعائر اسلام کے خلاف مذاق اڑایا جارہاہے،ملک میں فحاشی روز بروز بڑھ رہی ہے،ملک کے فیصلے عمران خان نہیں بلکہ بیرونی اداروں کے سربراہان کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے اس تحریک کا آغاز کر لیا ہے،انشاء اللہ عمرانی حکومت اور چوروں،لٹیروں کو تختہ دار پر لٹکانے تک یہ تحریک جاری رہیگی،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی کی پاک،باصلاحیت اور نڈر قیادت ہی پاکستان کو خوشحال پاکستان بناسکتی ہے۔مظاہرین سے مفتی شیر محمد،چیمبر آف کامرس سوات کے نائب صدر وسابق کونسلر یوسف علی اور دیگر نے خطاب کیا

Jamat islami swat
Comments (0)
Add Comment