سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26جنوری2018) وزیر اعظم کے مشیر اورمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ عمران نیازی کی قسمت میں شادی کی انگوٹھیاں ضرور ہیں لیکن وزارت عظمیٰ کی شیروانی نہیں۔ قصور میں زینب کے قتل پر واویلا لیکن مردان کی اسما اورڈی آئی خان کی بیٹی پر عمران نیازی کی خاموشی شرمناک ہے۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھجنے والے بتائیں اسی اپارلیمنٹ سے تنخواہیں کتنی لی ہیں؟ شیخ چلی استعفے کا ڈراما رچا کر غائب ہوگیا۔ لاہوریوں نے زرداری،نیازی اور قادری کا گٹھ جور مسترد کردیا۔ نقیب اللہ کا ملزم ابھی تک کیوں گرفتار نہ ہوسکا؟ شہبازشریف ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔ چین نے بھی اعتراف کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوڈی گرام میں جے یو آئی ف کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید حبیب علی شاہ کی ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ،ضلعی صدر قیموس خان اور سید حبیب علی شاہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔