سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 دسمبر 2018ء) تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ عوامی مشاورت سے تیار ہونے والے بجٹ سے ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ممبران اسمبلی کا کام قانون سازی جبکہ بلدیاتی نمائندگان کا کام ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا ہے، لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہورہا بلکہ یہاں پر ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر بھی گلی کوچوں کی تعمیر میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی ڈی کے تعاون سے عوامی ویلفیئر سوسائٹی سے ضلعی سطح پر بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔