سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ، اے این پی غریب عوام کی پارٹی ہے اور یہاں کے عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمن آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں سے یہاں کے عوام تنگ آچکے ہیں ، اسلئے و ہ اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوات کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا انشاء اللہ ائندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے یہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جو افراد ہمارے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ان کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کو عزت دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کلین سویب کرکے کامیابی حاصل کریں گے اور آئندہ آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے۔