سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017ء )عوامی نیشنل پارٹی سوات نے 19 جولائی کو بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنان ذیلی تنظیموں سمیت شٹرڈاون میں بھر پور شرکت کریں گے ، عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان نے کوزہ بانڈئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سوات 19تاریخ کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کے مکمل حمایت کرتے ہوئے عوام کی شانہ بشانہ رہے گی،سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور20/20 گھنٹے کی ناروا لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس نے ہر قسم کی کاروبار کاپہیہ جام کرکے رکھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی 19 جولائی کو سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجان اور شٹرڈاؤن میں مکمل ساتھ دے گی۔
اشتہار