سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16جولائی2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب کا اہتمام ، درجنوں افراد دوسری پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی پارٹی ہے ، شاہدرہ وتکے کے غیور عوام نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سے یہ ثابت کردیا کہ پختون قوم اب بھی بیدار ہے اسلئے دوسری پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پار ٹی میں شامل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے ہر ایک فرد عزت دی جائیگی اور ہر کارکن کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جائیگا، انہوں نے پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ ہر یونین کونسل میں اپناکردار ادا کرکے عوامی نیشنل پارٹی کومضبوط بنائیں ، انہوں نے کہا عوام تبدیلی کے نعرے لگانے والوں سے تنگ آچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔