عوامی نیشنل پارٹی کا سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔21ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی پی کے80کا سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ،کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے،جمعرات کے روز مینگورہ کے ہاکی گراؤنڈ میں عوامی نیشنل پارٹی پی کے80کا ورکرز کنوشن منعقد ہوا،جس سے صوبائی صدر و سابقہ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی دیگر ضلعی و صوبائی قائدین نے خطاب کیا،پارٹی ذرائع کے مطابق کنونشن میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی،پارٹی ذرائع کے مطابق گراؤنڈ میں تین ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئیں تھی جو مکمل بھر چکی تھی اور اس کے علاوہ بھی کثیر تعداد میں کارکن شریک ہوئے۔

ANPWorkers Convention