عوامی نیشنل پارٹی کا 11 مارچ کے جلسے کے حوالے سے اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کا گیا رہ مارچ کے جلسہ عام کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس کی صدارت تحصیل صدر عبدالکریم خان نے کی ، اجلاس میں ضلع صدر شیر شاہ خان ، سینئر نائب صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ، تحصیل ناظم اکرام خان ، تحصیل صدر عبدالکریم ، جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان و یونین کونسل صدور و عہدیداروں سمیت این وائی او اور پی ایس ایف کے تحصیل و ضلعی کونسلرز سمیت پی کے 80 اور81 کے امیدواروں نے شرکت کی ، اجلاس میں جلبہ کے حوالے سے تجاویزات پیش کئے گئے اور جلسہ کو کامیاب بنانے پر زور دیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیر شاہ خان ، خواجہ محمد خان ، عبدالکریم ، عبیداللہ خان و دیگر نے کہا کہ گیارہ مارچ کو ہونے والے جلسہ کو میاب بنانے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ، کارکن پیغام گھر گھر پہنچائے ، انہوں نے کہا کہ ویلج اور تحصیل کونسلوں کی سطح پر مٹینگزاور اجلاس کئے جائے تاکہ سوات کے غیور عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنایا جاسکے ۔

ANPJalsa