سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)ٹی اے ایس آئی سکندر حیات نے کہا ہے کہ عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاؤن کر تے ہوئے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسدار کریں ، گورنمنٹ اسکولزبنڑ اور امانکوٹ میں وارڈ ن سسٹم آگاہی مہم کے حوالے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن سسٹم سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک مسائل میں کمی آئی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اختر حیات خان ، ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان اور ٹریفک ایس پی خانخیل کی ہدایات پر عوام اور نوجوانوں میں وارڈن سسٹم آگاہی مہم اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے سکول کے طلباء کو تربیت دی جارہی ہے، ان میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ کم سن طلبہ اور بغیر لائسنس والے ڈرائیونگ سے گریز کر تے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ ان کے جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔