سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23جولائی 2017ء )قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کوبنیادی حقوق فراہم کرنے میں مرکزی حکومت کرداراداکرے کیونکہ حکومت کی خاموشی کے سبب یہاں کے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی بحران کا خاتمہ ،سی پیک میں کے پی کے کو مدنظر رکھنااور پاٹا ادغام سمیت دیگر آئینی حقوق سے خیبرپختونخوا کے عوام کو محروم رکھنا سراسر زیادتی ہے جس کے سبب یہاں کے عوام کا احساس محرومی بڑ ھ رہاہے مگر اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت نے اس طرف پر سے آنکھیں بند کررکھی ہے تاہم قومی وطن پارٹی عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے گی ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پانا مہ لیکس کا فیصلہ کرے کیونکہ فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے عوام پریشان ہیں جبکہ اس سے یہاں کی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھارہی ہے ۔