سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء ) عیدالا ضحی کے لئے سیدو سرکل میں سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ، اہم مقامات ، شاہراہوں اور مارکیٹوں میں پولس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی ، ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان اور ڈی پی او محمد عجاز خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ایس ڈی پی او سیدو پیر سید خان کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایچ او سیدو الطاف حسین خان ، مجیب عالم خان ، عمر رحیم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں عید الا ضحی کیلئے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا گیا ، جس میں اہم مقامات مارکیٹوں اور شاہراہوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ منڈی مویشیان کے لئے بھی سیکورٹی دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی اور سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی نعیناتی کی ہدایت کی گئی ۔