سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔یکم ستمبر2017ء )سوات میں عید کی رات بازاروں میں خوب گہما گہمی دکھائی دی،دیر رات تک لوگ خریداری کرتے ہوئے نظر آئے،چاقو چھریوں کی دکانوں پر بھی لوگوں کی بھیڑ لگی رہی، سوات میں جمعہ کے روز عید کی خریداری کے لئے لوگوں کا ہجوم بازاروں کی جانب اُمڈ آیا اور دیر رات تک لوگ بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے نظر آئے، لوہاروں کی دکانوں پر بھی غیر معمولی رش دکھائی دیا ،کوئی نئے چھریاں خریدتے ہوئے دکھائی دیا تو کوئی پرانے چھریاں اور کلہاڑیاں تیز کرنے کے لئے نکل آیا تھا،بیکریوں،کپڑوں،درزیوں،جوتوں اور گارمنٹس کی دکانوں پر بھی لوگوں کی بھیڑ دکھائی دی۔