غیر ملکی جیلوں میں قید 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہا کرایا گیا ہے،مراد سعید

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ چکدرہ تا باغ ڈھیرئ ایکسپریس وے پر بہت جلد کام کا آغاز ہو گا، چکدرہ تا چترال روڈ سی پیک میں شامل کیا گیا ہے خیبر پختونخوا کو سی پیک کاحصہ بنایا جائیگا، سوات میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے تحصیل کبل سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، وعدے کے مطابق ایک سال میں غیر ملکی جیلوں میں قید 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جیلوں سے رہا کرکے پاکستان لایا گیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان خود لڑ رہے ہیں،

گذشتہ ادوار میں صرف کاغذی کارروائی ہوئی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت حقیقی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،امیر مقام دور کے میں انہوں نے جتنے بھی افتتاح کئے ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ہم عملی تبدیلی کیلئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں، چھ ماہ بعد جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہو گا ان کو صحت کارڈ ملے گا، سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی اور وومن یونیورسٹی تعمیر کئے جائیں گے، اتنے ترقیاتی کام کریں گے جو 70 سال میں کسی نے بھی نہیں کئے ہوں گے، حکومت کی اچھی کارکردگی کے باعث پہلی بار رمضان المبارک میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہوئی، پہلے بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی اب صورتحال مختلف ہے، ستر سالوں سے سیاست کرنے والوں نے سوات کو ترقی سے محروم رکھا،

این اے 4 کے ہر صوبائی حلقے کیلئے 3 ارب سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں، اپنے وزارت میں 42 ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ تا باغ ڈھیرئ سوات ایکسپریس وے کی توسیع دی گئی ہے، وہ گذشتہ روز کبل اسپتال کی اپ گریڈیشن اور تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئ میں رابطہ سڑک کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے کبل اسپتال کے اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا جس پر 35کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹرا مجد، وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان اور ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران بھی موجود تھے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ این اے 4 میں وومن، انجینئرنگ اور ایگریکلچر یونیورسٹی کی منظوری دی جا چکی ہے اب سوات کے عوام یونیورسٹیوں کیلئے زمین دینے کیلئے تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں،ہم نے کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان لڑیں گے اور ایک سال دو ماہ کی مدت میں چار ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جیل سے رہا کرکے وطن واپس لایا گیا ہے۔

KabalmattaMurad SaeedPTi
Comments (0)
Add Comment