سوات(زما سوات ڈاٹ کام:8نومبر2017ء) فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کی شناخت کے لئے پولیس نے تفتیش تیز کردی ہے،پولیس کے مطابق 17ستمبر2017ء کو فضاگٹ میں دریائے سوات کے کنارے17سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش دریا کے کنارے پھینک دی تھی،پولیس نے لڑکی کے قتل کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک لڑکی کی شناخت نہیں ہو پاتی تب تک ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہو سکتی،نوجوان لڑکی کے فنگر پرنٹس بھی نادرا کے پاس نہیں ہے،پولیس کی جانب سے تصاویر اخبارات کو بھوادی گئی ہے اور پیل کی گئی ہے کہ لڑکی کی شناخت میں مدد کی جائے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔